Home پاکستان وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وفد میں وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں

وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں ساڑھےسات ارب ڈالر کے پیکج پر بات کریں گے، سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...