سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پھیلا ئی گئی تقسیم، عدم برداشت اور عمران خان کی انا پاکستان کو انتہائی تاریکی کے راستے پر لے جارہی ہے۔
Some shame and serious introspection is in order for the cultists who are cheering on the death of basic decency.
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) April 29, 2022
(2/2)
انہوں نے کہا کہ بنیادی شرافت کی موت پر خوشیاں منانے کے شرمناک عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔