Home پاکستان جامعہ کراچی خودکش حملہ: تمام لاشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی

جامعہ کراچی خودکش حملہ: تمام لاشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس میں سندھ فارنزک لیبارٹری نے اعلامیہ جاری کردیا۔

سندھ فارنزک لیبارٹری کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی لیبارٹری میں لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کیا جس کے بعد خودکش حملے کی تمام لاشوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔

ترجمان سندھ فارنزک لیب کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے چار لاشوں کے نمونے لیبارٹری کو موصول ہوئے تھے، ان میں تین غیرملکیوں اور ایک پاکستانی ڈرائیور کے نمونے شامل تھے، چینی ہلاک شدگان کے رشتے داروں کے نمونے دستیاب نہیں تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ماہرین کی رائے میں غیرملکیوں کے زیرِ استعمال سامان سے نمونے حاصل کیے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...