Home پاکستان عیدکے دوران کراچی سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان

عیدکے دوران کراچی سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز کراچی سمیت ملک کے دیگر شہرں میں تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم مئی سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے عید کے دنوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 5 مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز رہے گا، یکم سے 3 مئی کے دوران چاغی،نوشکی، کوئٹہ ،چمن ، پشین اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد،میرپور خاص،بدین اور ٹھٹھہ میں گردآلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے جب کہ جیکب آباد، سکھر،لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت ، وزیرستان ،اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملکی مبادلہ...

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان جنگ بن گیا

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور...

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت...