Home انٹرنیشنل ’لڑکا ان پڑھ ہے‘، لڑکی کا بارات کے سامنے شادی سے انکار

’لڑکا ان پڑھ ہے‘، لڑکی کا بارات کے سامنے شادی سے انکار

بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول کی بات بن گئی ہے اور حال ہی میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں لڑکی نے عین شادی کےموقع پر انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا پر ایک دُلہن دُلہا کی ہار پہنانے کی رسم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس دوران لڑکی کو لڑکے کے ان پڑھ ہونے کے باعث شادی سے انکار کرتے دیکھا گیا۔

https://www.instagram.com/p/Cc3Iv_SAI6z/

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دُلہن نے دُلہا کو مالا پہنانے کی رسم سے پہلے ہی شادی سے انکار کردیا اور وجہ پوچھے جانے پر بتایا کہ وہ پہلے ہی بتاچکی تھی کہ وہ بی ایڈ کررہی ہے اور جس لڑکے سے اس کی شادی ہورہی ہے وہ ان پڑھ ہے لہٰٰذا وہ اس سے شادی نہیں کرے گی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا پڑھا لکھا ہوتا تو دو لائن انگلش میں بات کرسکتا لیکن ایسا نہیں ہے اس لیے شادی نہیں کرسکتی۔

محفل میں موجود شخص نے دُلہن سے سوال کیا کہ اگر ایسا تھا تو آپ کو پہلے بولنا چاہیے تھا اس پر لڑکی نے بتایا کہ وہ والد کو پہلے ہی اس شادی سے انکار کا کہہ چکی تھی لیکن پیسے کی خاطر اسے شادی پر مجبور کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...