Home پاکستان مسجد نبویؐ واقعہ: حکومت کا ملوث افراد کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی...

مسجد نبویؐ واقعہ: حکومت کا ملوث افراد کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: حکومت نے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ریکارڈ پر ہیں کہ کیسے مسجد نبویؐ کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی، باقاعدہ طور پر کہا گیا کہ دیکھیے گا کل ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چاہوں تو شیدا ٹلی کی ٹلی کھڑکائی جاسکتی ہے لیکن یہ مناسب نہیں، سو پچاس بندے جمع کرکے کسی کو گالیاں دلوانا تو بڑا آسان کام ہے لیکن جمہوری روایات کے مطابق مقابلہ کریں، کسی کو حدود پار نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ ان کی وزارت سعودی حکام سے درخواست کرنے جار ہی ہےکہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور واقعے میں شامل افراد کی شناخت پاکستان کو بھی بھیجی جائے تاکہ ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اس واقعے سے مذہبی جذبات ابھر سکتے ہیں اور ملک میں بےامنی ہوسکتی ہے، ان لوگوں کو ارض مقدس سے واپس بھیجے جانا چاہیے، سی سی ٹی وی فوٹیج منگوارہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، وزارت قانون سے کہا ہے ہمیں ایڈوائس کرے کہ کیا ہم مقدمہ کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔