حکومت کا عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنےکا فیصلہ

142

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ستائی ہوئی عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہےکہ حکومت نے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس ضمن میں پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاورڈویژن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، حال ہی میں کراچی میں مزید 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیے جانے کا اعلان سامنے آیا تھا۔