Home Uncategorized واٹس ایپ اب اپنے صارفین کے لیے کس نئے فیچر پر کام...

واٹس ایپ اب اپنے صارفین کے لیے کس نئے فیچر پر کام کر رہا ہے؟

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس کے حوالے سے ایک نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کر رہا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین بھی انسٹاگرام کی طرح پرائیویٹ چیٹ کے دوران کانٹیکٹ لسٹ میں شامل اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھ سکیں گے۔

ویب بیٹا انفو پر اس فیچر کے حوالے سے صارف کی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو کانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی صارف کی پروفائل پک پر کلک کرنے سے ان کا اسٹیٹس دیکھنے کی اجازت دے گا۔

تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ فیچر کب جاری کیا جائے گا کیونکہ متعلقہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...