Home پاکستان ہزارہ ڈویژن میں کل عید نہیں منائی جائے گی: چیئرمین صوبہ ہزارہ...

ہزارہ ڈویژن میں کل عید نہیں منائی جائے گی: چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک کا اعلان

صوبہ ہزارہ تحریک نے کل ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر نہ منانے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا جس کے بعد صوبائی حکومت نے بھی سرکاری طور پر عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اب خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں کل عید نہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف نے اعلان کیا کہ کل ہزارہ میں عید نہیں منائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہزارہ میں عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق منگل کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھاکہ حسب سابق ہزارہ ڈویژن میں عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے حکم پر تین مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شرعاً مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو قاضی القضاۃ کی حیثیت حاصل ہے اور ان کی مسترد شدہ گواہی مسترد تسلیم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ کل بروز پیر ہزارہ ڈویژن میں روزہ ہوگا اور معتکفین مساجد میں ہی رہنے کی پابندی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...