Home پاکستان فواد نے اپنی حکومت کے امریکا کیساتھ معاہدے کا الزام بھی موجودہ...

فواد نے اپنی حکومت کے امریکا کیساتھ معاہدے کا الزام بھی موجودہ حکومت پر لگادیا

سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری موجودہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے جذبات میں ماضی کی خبر کو اب کی خبر کہہ کر شیئر کربیٹھے۔

فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے۔

فواد چوہدری نے حکومت کوتنبیہ کی کہ اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی کوشش بھی کی گئی تو پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی، ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر نے امریکی نشریاتی ادارے کی خبر بھی شیئر کی۔

شیئر کی گئی خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان میں فضائی کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔

تاہم فواد چوہدری بھول گئے ہیں کہ وہ خبر 23 اکتوبر 2021 کی ہے جب وہ خود حکومت میں تھے اور خبر کے مطابق ان کی حکومت امریکا کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...