لنکا شائر کے حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

131

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار کاکردگی کے باعث اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ دو بار اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حسن علی نے ہیمشائر کے خلاف پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف میچ میں بھی حسن علی نے ایک اننگز میں 6 اور ایک اننگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

لنکا شائر کی جانب سے حسن علی کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

انگلش کاؤنٹی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے لیے آپ کے ہلٹن پلیئر حسن علی ہیں۔