Home پاکستان ایف آئی اے کا وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس، تحقیقات...

ایف آئی اے کا وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس، تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی ویڈیوز تیار کرکے وائرل کیے جانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لیکر ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ طور پر جعلی ویڈیوز سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیوز بنانے و پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت ملوث ملزمان کو قید و جرمانوں کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔حکام نے تنبیہ کی ہے کہ ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے، سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے جس کے لیے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...