Home پاکستان بلیک آؤٹ کا معاملہ: نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5...

بلیک آؤٹ کا معاملہ: نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ جرمانہ کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2021 میں ملک میں بلیک آؤٹ کے معاملے پر این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جو 9 جنوری2021 کوبلیک آؤٹ کے بعد بروقت بجلی کی سپلائی بحالی میں ناکامی پرکیا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھے، اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جس نے انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کےخلاف قانونی کارروائی شروع کی، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکازنوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا جس میں این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

اعلامیے کے مطابق بلیک آؤٹ پرمتعلقہ پاورپلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے جب کہ دیگر پاور پلانٹس کے معاملے کو الگ سے نمٹایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...