Home پاکستان بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

دوسری جانب متعصب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد اب اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں بھی کرلیں تاکہ الیکشن میں اپنی جماعت کو بآسانی جیتوا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...