بھارت میں ہندو انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے اور ہر روز انتہا پسندی کا ایک نیا واقعہ سننے یا دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کہیں گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں تو کہیں مساجد میں اسپیکر سے اذان کی آواز پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کہیں مسلم خواتین اور طالبات کو تعلیمی اداروں میں نقاب کرنے سے روکا جا رہا ہے تو کہیں مسلمانوں کی املاک کو جلایا جا رہا ہے۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندی کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بڑی تعداد میں ہندو مرد اور خواتین ایک ہال میں موجود ہیں اور ان سے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا عہد لیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ہندو مجمعے سے عہد لے رہی ہے کہ ’ہم آج سے عہد کرتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کی دکانوں کسی قسم کا کپڑا، جوتا اور دیگر سامان نہیں خریدیں گے اور نا ہی انہیں کسی قسم کا سامان فروخت کریں گے۔