Home پاکستان شیخ رشید حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے پر عدالت...

شیخ رشید حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے پر عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ حنیف عباسی کےخلاف21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، وہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، انہیں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی2018 کو سزا سنائی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کررکھی ہے لیکن مجرم ہونےکا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سکریٹری کابینہ اورحنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت انہیں اس عہدے پرتعینات کیا گیا۔

واضح رہےکہ حنیف عباسی کو27 اپریل2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...