سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اسی دوران اہلیہ بشریٰ بی بی کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے مہمان بہت خوش قسمت ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ شکر کریں کہ اب ان کی خاطر تواضع ہوجاتی ہے۔
وضاحت کے لیے عمران خان نے شادی سے قبل امریکا کے سفیر کی بنی گالہ آمد کا قصہ بھی سنایا۔
عمران خان نے بتایا کہ امریکا کے سفیر کی آمد پر وہ بھول گئے تھے کہ کوئی آرہا ہے، اچانک یاد آنے پر گھر کے ملازم کو تواضع کا سامان لینے کے لیے بھیجا تو وہ بسکٹ کا پیکٹ اٹھا لایا اور اس نے بسکٹ کا پیکٹ ہی امریکی سفیر کے سامنے رکھ دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا اگر اب میری جانب سے گھر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع نہ کی جائے تو اہلیہ کی جانب سے مجھ پر سختی ہوجاتی ہے۔