Home بلاگ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکا دورہ بہاولپور عوامی خدمت کا آغاز۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکا دورہ بہاولپور عوامی خدمت کا آغاز۔

تحریر مدثر قدیر

وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز بہاولپور کا دورہ کیا اور وفاقی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی.عوامی نمائندوں نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے سرکٹ ہاؤس میں موجود نمائندوں سے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم صوبے میں اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کے جذبے کے ساتھ بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ایم ایل این نے بہاولپور صوبے کی قرارداد پاس کی ہے اور اکثریت حاصل کرنے پر اس قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے دور میں جنوبی پنجاب میں احساس محرومی میں اضافہ ہوا اور قائد اعظم سولر پارک کے قیام کے بعد سابقہ حکومت ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہ کر سکی، ایک کروڑ نوکریاں جس نے لوگوں کے خواب چکنا چور کر دیے۔ مدینہ منورہ میں بابرکت رات میں عمران نیازی کے کہنے پر نازیبا زبان استعمال کی گئی اور مسجد نبوی کے تقدس کو مدنظر نہیں رکھا گیا، وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ شہباز شریف کے دور میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی اب صوبے بھر میں ڈائیلاسز مشینوں کو فعال بنایا جائے گا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ آر او پلانٹس کو بھی فعال کیا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب نے اپنے خطاب کے دوران بہاولپور میں سپیڈو بس سروس بحال کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔
، حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارکن کو وزیراعلیٰ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر عوام کو دھوکہ دیا اور ایسے ہی جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے لیکن جنوبی پنجاب کو کوئی منصوبہ دینے میں ناکام رہے،بلکہ ان کے دور حکومت میں پیناڈول کی ایک گولی بھی نہیں ملی،اپنے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہازنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا چاہتے ہیں اور شہری اور دیہی لوگوں کو بہتر معیار زندگی فراہم کریں گےِ دور دراز علاقوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی کارکنوں سے رائے لی جائے گی۔ بہاولپور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں طارق بشیر چیمہ، ریاض پیر زادہ، نجیب الدین اویسی، کاظم پیر زادہ، خالد وارن، شعیب اویسی، ظہیر اقبال چنڑ، حسینہ بیگم، بلیغ الرحمان، اقبال چنڑ، رانا طارق، عقیل انجم، عقیل انجم اور دیگر شامل تھے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایم ایس سول ہسپتال کومعطل کر دیا، وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنائیں گے اور عام آدمی کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ کا ایکشن قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایل این کی صوبائی حکومت صوبے میں عوام کی بہتری کے لیے کس طرح کام کرتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...