Home پاکستان چڑیا گھر کراچی میں سری لنکا کے ماہرین سے مہاوت کو تربیت...

چڑیا گھر کراچی میں سری لنکا کے ماہرین سے مہاوت کو تربیت دلانے کا فیصلہ

کراچی: ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کیلیے عالمی سطح کے ماہرین سے مہاوت اور زو کیپرز کو تربیت دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے تفصیلی دورے کے دوران انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عالمی سطح کے ماہرین سے مہاوت اور زو کیپرز کی تربیت کا انتظام کرے تاکہ جانوروں کی دیکھ بھال بہتر اور عالمی معیار کے مطابق کی جاسکے۔

میونسپل کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی نے نیشنل زولوجیکل گارڈن سری لنکا کے ماہرین سے بذریعہ ای میل رابطے کیے اور ان ماہرین نے کراچی آکر مہاوت اور زوکیپرز کو تربیت فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا۔
اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو محکمہ جاتی منظوری کے لیے درخواست بھیجی گئی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی کراچی چڑیا گھر میں سری لنکا کے ماہر ڈاکٹرز ٹریننگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سینئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی نے اس سلسلے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تربیتی پروگرام میں اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے چڑیا گھروں کے مہاوت اور عملے کو بھی تربیت کے لیے مدعو کیا جائے گا تاکہ ان شہروں کے چڑیاگھروں کے مہاوت اور زو کیپرز بھی جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق اس تربیتی پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔

سینئر ڈائریکٹر ریکریشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود ہاتھیوں کی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس سے باز رہیں اور ہاتھیوں کی صحت سے متعلق مختلف خبریں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کریں۔

انھوں نے یہ بھی درخواست کی کہ کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے ہاتھیوں کے لیے ایسے افراد کو کسی قسم کا کوئی چندہ یا عطیہ نہ دیا جائے کیونکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے کوئی عطیات وصول نہیں کرتی اور نہ ہی بلدیہ کراچی کو ان عطیات کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...