Home پاکستان عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا، دانیہ شاہ کا...

عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا، دانیہ شاہ کا الزام

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر سے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت انہیں نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا، اس دوران میں نے اللہ سے رو رو کر دعا مانگی کہ یااللہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو مجھے معاف کردیں کیوں کہ یہ شخص مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔

عامر لیاقت کے گھر سے بہاولپور کیسے گئی کہ سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ عید سے قبل میں نے عامر کے ہاتھ پیر جوڑے کہ میں کچھ دنوں میں واپس آجاؤں گی، جب کہیں جا کر مجھے بہاولپور جانے کی اجازت ملی۔

دانیہ کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جیسے لوگ اپنی ماں کو عزت نہیں دے سکتے تو دوسری عورتوں کو کیا عزت دیں گے، شادی کے دوسرے دن ہی انھوں نے نوکروں کے سامنے مجھے عزت نہیں دی، یہ صرف میڈیا کے سامنے مجھے پیار کرتے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔