آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ جب تک ارکان اسمبلی کی نااہلی کا حکم عدالت ختم نہ کرے، نااہلی برقرار رہے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کررہے ہیں۔
سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی بلز ادا نہ کرنے والا بھی رکنیت کا اہل نہیں ہوتا، مدت کا تعین نہ ہوتو نااہلی تاحیات ہوگی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کوئی امیدوار آئندہ الیکشن سے پہلے بل ادا کردے تو کیا تب بھی نااہل ہوگا؟