Home انٹرنیشنل بھارت: سیکڑوں مساجد میں اذان کی آوازیں دھیمی کردی گئیں

بھارت: سیکڑوں مساجد میں اذان کی آوازیں دھیمی کردی گئیں

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان مخالف جذبات میں روزانہ کی بنیاد پر واقعات پیش آرہے ہیں جہاں اب مساجد میں اذان کی آوازیں دھیمی رکھنے کا کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بڑی مساجد میں سے ایک مسجد کے مرکزی خطیب اشفاق قاضی نے بتایا کہ انہوں نے مغربی ریاست میں ہندو سیاستدانوں کے مطالبے پر 900 سے زائد مساجدوں میں اذان کی آوازوں کو دھیما رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

قاضی اشفاق نے کہا کہ ہماری مساجد سے آنے والی اذانوں کی آواز ایک سیاسی مسئلہ بن گیا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ یہ مسئلہ فرقہ ورانہ رخ اختیار کرے

یاد رہے کہ بھارت میں ہند انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے اپریل میں بھارت میں مساجد سے آنے والی اذانوں کی آوازوں کو کم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ان کی جماعت کے کارکن مساجد کے باہر بھارتی رسوم بطور احتجاج ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت میں اذان کا مسئلہ ریاست مہاراشٹر کے علاوہ بھی دیگر ریاستوں تک پھیلا ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں بچوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کے والدین کا...

وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے...

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے حج...

اسلام آباد میں عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے...

پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا: عفت عمر

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ...