مسجد نبوی ﷺ واقعہ: شیخ رشید کے بھتیجے کی ضمانت منظور

161

فتح جنگ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد نبویﷺ میں نعرہ بازی کے خلاف دائر مقدمے میں نامزد سابق وزیر داخلہ شید رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عارف نے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مسجدِ نبویﷺ واقعے کے وقت راشد شفیق وہاں موجود نہیں تھے، شیخ رشید کا دعویٰ

وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا مگر مقدمہ پاکستان میں درج کیا گیا ہے جو کہ سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نہ تو وزیر اعظم اور نہ ہی وزیر اطلاعات مقدمے میں مدعی ہیں۔