پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر صوبے کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے ’پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی پر فوری طور پر نوٹس لیں‘۔
ان کا یہ بیان وفاقی حکومت کی اعلامیے کے بعد سامنے آیا، یہ اعلامیہ صدر عارف علوی کی جانب سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی مسترد کرنے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت آئینی انارکی پھیلا کر پنجاب میں عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہے‘۔