Home پاکستان رحیم یار خان مندر حملہ کیس میں 22 ملزمان کو 5،5 سال...

رحیم یار خان مندر حملہ کیس میں 22 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شک کی بنیاد پر دیگر 62 ملزمان کو بری کردیا۔

بہاولپور (کورٹ رپورٹر)بہاولپور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل بھونگ میں اگست 2021 میں ایک مندر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا جرم ثابت ہونے پر کل 22 ملزمان میں سے ہر ایک کو جرمانے کے ساتھ 5 سال قید کی سزا سنادی۔

اے ٹی سی کے جج ناصر حسین نے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے 22 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی اور 62 دیگر ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کردیا۔ا
ا
وکیل استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 4 اگست 2021 کو رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں ہندو کمیونٹی کی مقدس جگہ گنیش مندر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی، بعد میں پولیس نے مندر پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے 84 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...