Home پاکستان سندھ میں پانی کی سنگین قلت کے باوجود پنجاب میں دو متنازع...

سندھ میں پانی کی سنگین قلت کے باوجود پنجاب میں دو متنازع نہریں کھول دی گئیں

سندھ کے بیراجوں کو پانی کی شدید قلت کے باوجود انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب میں دو متنازع نہروں کو کھولنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر برائے موسمیایت تبدیلی شیری رحمٰن نے دریائے سندھ میں 60 فیصد پانی کی قلت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے صوبائی آبادی، زراعت اور مویشیوں کو خطرے میں ڈالنے پر آواز بلند کی ہے۔

پنجاب میں چشمہ جہلم کینال (نہر) جس کو عمومی طور پر سی جی لنک کینال بھی کہا جاتا ہے، کو منگل کے روز 9 سو 58 کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ کھولا گیا اور بدھ کے روز اس کو 2 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا گیا ہے، سی جی لنک کینال کی نگرانی واپڈا کرتا ہے، دوسری کینال تونسہ پنجند (ٹی پی) لنک کینال ہے جسے کھولا گیا اور اس کے بہاؤ کے لیے 2 ہزار 404 کیوسک پانی کی اجازت دی گئی ہے اور یہ کینال محکمہ آب پاشی پنجاب کی زیر نگرانی میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔