Home پاکستان بجلی بحران: سیکرٹری پاور کا اپنے گھر سمیت VVIP فیڈرز پر بھی...

بجلی بحران: سیکرٹری پاور کا اپنے گھر سمیت VVIP فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا حکم

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکریٹری پاور نے ملک بھر میں بجلی کی کمی کے سبب اپنے گھر سمیت وی آئی پی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیا۔

لاہور الیکٹرک کمپنی ( لیسکو ) کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور نے تمام وی وی آئی پی فیڈرز پر لوڈشیدنگ کرنےکاحکم دیا ہے جب کہ انہوں نے جی او آر سمیت اپنے گھر کابھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ختم کردیا ہے۔

سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ سب عوام برابر ہیں لہٰذا یکساں سلوک کیا جائے تاہم اس دوران صرف اسپتال والے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5000 میگاواٹ ہو گئی ہے جب کہ بجلی کا شارٹ فال 400میگاواٹ سے تجاوزکرگیا ہے، لیسکو کو 4600 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے۔

لیسکو نے لاہور میں ایک سے دو گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا جب کہ دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے لوڈشیدنگ شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کاکوٹہ فوری نہ بڑھا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...