Home پاکستان فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت

فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت

لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

نیب لاہور نے فرح خان اور شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف انکوائری کے لیے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کئے تھے جس پر جواب موصول ہونا شروع ہوگئے۔

ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروا دیا جب کہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کیلئے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے، جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہوگا نیب کی جانب سے ان کو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گے۔ نیب لاہور کے مطابق فرح خان اور ان کے شوہر کیخلاف اکاؤنٹبیلٹی لاء کی سیکشن 19 کے تحت معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

فرح کے قانونی مشیر اسد رسول کا کہنا ہے کہ 30 جون 2018 کو فرح خان کے اثاثے 70 کروڑ 16 لاکھ 52 ہزار تھے، 30 جون 2021 تک اثاثوں کی مالیت 75 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ہوگئی، تحریک انصاف کی حکومت میں صرف 5 کروڑ 7 لاکھ 18 کا اضافہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں بچوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کے والدین کا...

وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے...

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے حج...

اسلام آباد میں عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے...

پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا: عفت عمر

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ...