Home پاکستان ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم، آن...

ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم، آن لائن کوڈ سسٹم لاگو

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔

آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔
1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

نٸے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں بچوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کے والدین کا...

وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے...

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے حج...

اسلام آباد میں عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے...

پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا: عفت عمر

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ...