وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کے لیے نیا پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔
وزارت قانون اور انصاف کی جانب سے 13 مئی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘فاروق باجوہ کوکیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے’۔
شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف کیس واپس نہیں لیا گیا، ایف آئی اے کی وضاحت
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘شرائط و ضوابط پر فوری عمل درآمد کے لیے مذکورہ وکیل کے ساتھ ایف آئی اے الگ سے معاملات طے کرے گی’۔