پولیس کی اسپیشل برانچ نے عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس مانگ لیں

100

لاہور: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کردی۔

لاہور پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خط بھیجا گیا ہے جس میں ان سے پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی دو گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کیلئے دی گئی تھیں، محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے لہٰٰذا سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ضروری ہے کہ گاڑیاں فوری واپس بھجوا دی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں گاڑیوں میں سے ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔