Home پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پر آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیرمارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں اور حالات خراب ہوئے توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں بچوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کے والدین کا...

وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے...

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے حج...

اسلام آباد میں عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے...

پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا: عفت عمر

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ...