Home پاکستان کراچی دھماکا: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

کراچی دھماکا: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے صدر میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل کے کیریئر میں نصب کیا گیا تھا اور بی ڈی ایس کے عملے کو جائے وقوعہ سے سائیکل کے پارٹس ملے جب کہ دھماکےکی جگہ سے 55 اسٹیل بال بیئرنگ بھی ملے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی، بال بیئرنگ اورڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکے سے 7 کاریں اور 3 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ صدر دھماکے کے 2 زخمی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دوسرے زخمی کو ڈسچارج کردیا گیاہے۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق زخمیوں کے جسم سے بال بیرنگز نکالے گئے، ان کے جسم پرجلنے کے نشان بھی ہیں جب کہ کچھ زخمیوں کی مختلف ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں بچوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کے والدین کا...

وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے...

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی

وزارت مذہبی امور نے خواتین معاونین حج پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت مذہبی امور نے حج...

اسلام آباد میں عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے...

پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر تھی، ان کی حرکتوں سے اصلیت کا علم ہوا: عفت عمر

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ...