امریکا کے سینئر قانون ساز نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ‘ناقابل یقین حد تک اہم’ تعلقات کو دوبارہ استوار کریں۔
سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مشرق، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، اور انسداد دہشت گردی کے سربراہ سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اچھے اور بُرے دونوں وقتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: امریکا، پاکستان سے واضح طور پر فاصلہ اختیار کرچکا ہے، ایڈمرل میولن
انہوں نے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر دوطرفہ تعلقات کی طرح اس میں بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن یہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے اور میں اگلے 75 سالوں تک امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا منتظر ہوں۔