Home پاکستان بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے۔

ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں ایک بار کمی آئی ہے اور شارٹ 4 ہزار 252 میگاواٹ رہ گیا ہے، اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے، جب کہ طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں آٹھ سے 10 گھنٹےتک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 590میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 960 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 826 میگاواٹ ہے، ہوا سے 428 میگا اور واٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 167 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 277 میگاواٹ ہے،
واضح رہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے، اور شارٹ فال کے باعث 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...