Home پاکستان عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا...

عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

گجرات (نمائندہ سرزمین)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، اگرعمران خان باز نہ آیا تو جیلوں کے دروازے بھی کھولنے پڑیں گے۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی سازش کا رونا روتا ہے کبھی حکومت جانے کو بیرونی سازش کہتا ہے اور کبھی کہتا ہے جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس (عمران خان) نے کہا تھا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، عمران نیازی بزدل کا نام ہے، جو کشمیر کا وکیل تو نہ بنا مگر فرح گوگی کا ترجمان بن گیا‘۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی الٹا ہو گیا مگر ہم پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا، شعبدہ باز عمران خان نے چار سال عوام کا خون چوسا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ کی کابینہ نہیں ہے، میری کابینہ ہو نہ تو چینی 70روپے کلو پر لاؤں گا اور پورے پنجاب میں آٹا اور گھی سستا کر دوں گا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران اگر تم باز نہ آئے اور ہمیں جیلوں کے دروازے کھولنے پڑے تو تمہارے لیے وہ بھی کھول دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...