سندھ کی پولیس نا اہل ہے صوبے میں بد انتظامی اور مسلسل بگڑتی ہوئے حالات کے ذمہ دار سابق صدر ہیں، پی ٹی آئی رہنما
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عمران خان کے اپنے قتل کے دعوے کے ٹھیک ایک روز بعد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں علم ہے کہ ماڈل آیان علی کو پکڑنے والے کسٹم افسر کو کس نے قتل کیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران خرم شیر زمان نے بتایا کہ انہیں مبینہ منی لانڈرنگ میں میں ملوث ماڈل آیان علی کو پکڑنے والے افسر کے قتل کے حوالے سے آگاہ ہیں۔
آیان علی کو مارچ 2015 میں دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے کچھ دیر قبل ہی مبینہ منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کسٹم حکام نے ان کے سامان میں سے 5 لاکھ ڈالر برآمد کیے تھے، بعدازاں ماڈل آیان علی کے منی لانڈرنگ کیس کے اہم عینی شاہد کسٹم افسر کو چوہدری اعجاز محمود کو راولپنڈی میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے قتل کردیا گیا تھا۔