Home کھیل پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ قومی ٹیم کے دفاع کے شعبے سے پریشان

پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ قومی ٹیم کے دفاع کے شعبے سے پریشان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم جو اس وقت عالمی رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر ہے اس کا سب سے بڑا مسئلہ دفاع کا رہا ہے جس پر کام کرنے کے باوحود اس شعبے میں بہتری نہیں آ ئی۔

اب ایک مرتبہ پھر ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ دفاع کے شعبے کی وجہ سے پریشان ہے اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں دفاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ دورہ یورپ میں پاکستان ٹیم کے خلاف زیادہ گول ہو ئے ٹیم کے خلاف اتنے گول نہیں ہونے چاہئیں، یہی ہم نے دورہ یورپ سے سیکھا ہے، اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہے اور دفاع کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے، دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہی پریکٹس سیشنز کیے ہیں اور اس وقت زیادہ توجہ اسی پر ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں گول کیپرز پر توجہ دینے کے لیے سابق گول کیپرز کی خدمات حاصل کیں ان میں عمران بٹ بھی شامل تھے۔

اس حوالے سے عمران بٹ نے کہا کہ گول کیپرز کو انٹر نیشنل لیول کے لیے تیار کر رہے ہیں، ایشیا کپ میں بھارت اور جاپان جیسی ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلہ ہے ، انٹر نیشنل ٹیموں کو مدنظر رکھ کر ٹریننگ کرانے کی کوشش کی ہے ۔

عمران بٹ کا کہنا تھاکہ ہمارے گول کیپر زنوجوان ہیں، ان میں انرجی ہے، رِدہم بھی ہے ، وہ جلد اپنا مقام بنائیں گے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں وقت دیا جائے ، انہیں ہمیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...