Home پاکستان پنجاب: سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں 4 دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں 4 دہشتگرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتےہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، اس دوران 18 آپریشنز میں متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشنز میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، آئی ای ڈی، فیوز اور ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 7 روز میں سرچ آپریشن کےدوران 59 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 48 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...