افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں برسر اقتدار طالبان کی حکومت امریکا کو اپنا “دشمن” نہیں سمجھتی اور وہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے لیکن واشنگٹن کے طرز عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے امریکا کے ارادوں اور عزائم پر تحفظات ہیں۔
افغان طالبان کے نائب سربراہ اس وقت بھی امریکا کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی گرفتاری میں مدد دینے پر امریکا نے ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم کا اعلان کر رکھا ہے۔
سراج الدین حقانی نے یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نیوز اینکر کرسٹین امان پورکو دیے گئے اپنے پہلے آن کیمرہ انٹرویو کے دوران دیے۔