وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ارکان کی تعداد 12 سے کم کرکے 5 کردی۔
مطابق مسلم لیگ (ن) کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی سربراہی میں کابینہ کی اہم کمیٹی جو عام طور پر اقتصادی معاملات پر روزانہ فیصلے کرنے کے لیے ہفتہ وار اجلاس کرتی ہے، اب اس کمیٹی میں آزاد اراکین کے سوا 8 جماعتوں پر مشتمل اتحاد میں سے صرف مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دو، دو ارکان کی نمائندگی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 17(2) کے تحت ای سی سی تشکیل دی۔