Home پاکستان ڈالر کی ڈبل سینچری مکمل، اوپن مارکیٹ میں 200 روپے کا ہوگیا

ڈالر کی ڈبل سینچری مکمل، اوپن مارکیٹ میں 200 روپے کا ہوگیا

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 197 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 12 بج 2 منٹ پر ڈالر نے اپنی ڈبل سینچری مکمل کی اور 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ادھر انٹر بینک میں بھی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک ٹریڈنگ میں 197 روپے سے تجاوز کر گیا ڈالر کو اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے، جس کی بڑی وجہ ملک کی بڑھتی ہوئی درآمدات اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام میں ڈالر 196 روپے 50 پیسے پر بند ہوا، آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 10 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...