Home پاکستان سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی چیلنج کردی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی چیلنج کردی

لاہور (کورٹ رپورٹر)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجھے گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانا غیر قانونی ہے۔

انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ برطرفی نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سابق گورنر کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹے کے فائدے کیلئے مجھے غیر قانونی طور پر ہٹایا، کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن جاری کرانے والوں کےخلاف بھی کارروائی کریں۔

درخواست کے متن میں عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہے، ایگزیکٹو کا حصہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے درخواست میں کہاکہ صدرکی خوشنودی پر گورنر عہدے پر قائم رہ سکتا ہے، نوٹی فکیشن بلا اختیار ہے اور ماورائے آئین ہے، صدرکے اختیارات کو رولزکے تحت ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...