Home پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں نامزد وکلا پر فرد جرم عائد...

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں نامزد وکلا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں نامزد وکلا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران مقدمے میں نامزد 28 سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ مقدمے میں نامزد وکلا پر 30 مئی کو فرد جرم عائد کی جائےگی لہٰذا تمام نامزد ملزمان آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنائیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےکیس میں نامزد ملزمان کے وکلا کی استدعا پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں۔

واضح رہےکہ 8 فروری2021 کو وکلا نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پرحملہ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت30 سے زائد وکلا کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...