Home پاکستان بہتر ہے توانائی، بجلی کی قیمتوں پر سخت فیصلے ابھی کرلیے جائیں،...

بہتر ہے توانائی، بجلی کی قیمتوں پر سخت فیصلے ابھی کرلیے جائیں، خرم دستگیر

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی روشنی میں بظاہر ایندھن و بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کے حوالے سے ماحول بناتے ہوئے توانائی کے وزرا نے کہا ہے کہ 6 مہینے بعد سخت ترین فیصلے کرنے سے بہتر ہے کہ ابھی سخت فیصلے کر لیے جائیں۔

مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیل، گیس اور کوئلے کی عالمی قیمتوں میں قلیل تا وسطی مدت کے درمیان یا کم از کم 6 ماہ تک کمی ہونے کی توقع نہیں ہے لہٰذا ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ ابھی مشکل فیصلے کرلیے جائیں بجائے اس کے کہ چھ مہینے بعد مشکل ترین فیصلے کرنے پڑیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں خرم دستگیر اور مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ حکومت کو توانائی کے چیلنجز بشمول لوڈشیڈنگ، بڑھتے ہوئے گردشی قرضے، مہنگی توانائی پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کوئلے، ایل این جی اور پاور پلانٹس کے لیے فرنس آئل کا بروقت انتظام نہیں کرسکی، اسی طرح سسٹم کے نقصانات کو کم، کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری یا سپلائرز کو ادائیگی بھی نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں غربت کی صورتحال بہت خراب ہوئی ہے اور حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ہر 6 میں سے 4 خاندان 18 ہزار سے 25 ہزار ماہانہ آمدنی میں زندگی بسر کررہے ہیں، چنانچہ قیادت قیمتوں میں اضافہ کر کے ان پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...