وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں کیوں کہ یہ سیاست اور جمہوریت کا حصہ ہے۔
مطابق بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین نے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان علیانی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار یار محمد رند کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) پارلیمانی رہنما اصغر اچکزئی کی حمایت سے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔
اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزرا، مشیروں، اور پارلیمانی سیکریٹریز کو اپنی کابینہ سے نکال دیا اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو سرکاری سطح پر نوٹی فیکیشن نکالنے کی ہدایات کی۔