کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سیدہ دعا زہرہ کاظی کی عمر کا تعین کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے دائر کی گئی طبی معائنے کا حکم جاری کرنے کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ نے خارج کردی۔
مطابق کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرہ کی لاہور میں ایک لڑکے کے ساتھ شادی کر کے وہاں منتقلی کے بعد کراچی پولیس کے تفتیشی افسر نے لڑکی کی عمر کا تعین کرنے کے لیے لاہور کی مجسٹریٹ عدالت میں طبی معائنے کا حکم جاری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
’کراچی سے لاپتا دعا زہرہ کو اوکاڑہ سے تلاش کرلیا گیا‘
تفتیشی افسر نے درخواست میں کہا کہ لڑکی کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر قانونی طور پر شادی کی نہیں تھی اور وہ قانون کے تحت شادی نہیں کرسکتی۔