Home پاکستان ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں بجلی کی پیداوار 19 ہزار 420 میگا واٹ رہ گئی جب کہ طلب 26 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوارمزید کم ہو گئی ہے اور بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 420 میگاواٹ رہ گئی ہے اور بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، اس وقت میں ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی کی پوری مقدار نہیں مل رہی، ایندھن کی کمی سے کوئلے اور ایل این جی والے پلانٹس بند ہونے سے پیداوار میں کمی آئی، حکومت نے ایل این جی کے سودے کر لئے ہیں اور رسد کیلئے ڈالروں میں ادائیگی ضروری ہے، لیکن ادائیگی نہ ہونے سے ایندھن کی فراہمی نہیں ہو رہی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 84 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 156 میگاواٹ ہے، ہوا سے 700ہزار میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار 112 میگاواٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 166 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 274 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 916 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...