کرکٹ چیفس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹورنگ پارٹی میں سے 3 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انگلش کاؤنٹی سسیکس کے خلاف ان کا 4 روزہ وارم اپ اب بھی جاری رہے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ایک بیان میں کہا بیٹسمین ہینری نکولس، فاسٹ باؤلر بلیئر ٹکنر اور باؤلنگ کوچ شین جورگنسن کو ہوؤ میں پہلے روز صبح ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ایک راؤنڈ کے بعد کورونا کا شکار قرار دیا گیا اور وہ 5 روز آئسولیشن میں گزاریں گے۔
ہینری نکولس حال ہی میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی میچ میں شرکت متوقع نہیں تھی۔