Home پاکستان ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو عوام سے رجوع کریں گے، رانا...

ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو عوام سے رجوع کریں گے، رانا ثنا اللہ

ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو عوام سے رجوع کریں گے، رانا ثنا اللہوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم میاں شہباز شریف کو سپورٹ کیا جائے اور یہ سپورٹ ہر طرف سے ہو تو قوم کو یقین ہے کہ وہ ملک کو برے حالات سے نکال سکتے ہیں لیکن اگر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے اور ہمیں کام کرنے سے روکا گیا تو ہم اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام سے رجوع کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر میرا نقطہ نظر مختلف ہے، میں یہ کہوں گا کہ ہمارا تعلق مشرقی معاشرے سے ہے ہماری اپنی روایات ہے، خواتین کی عزت کو پامال کرنے والے ہمارے معاشرےمیں نہیں ملتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس گھٹیا سوچ کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے ان کا تجربہ مجھے خراب لگتا ہے۔

قبل از وقت انتخابات اور انتخابات سے متعلق مریم نواز کے بیان پر سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اب تک حکومت اور تمام تر اتحادی جماعتوں کا یہ فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...